the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
حسینی علم میں جشن رحمۃ للعلمینؐ سے صدر مجلس بیرسٹر اسد اویسی کا خطاب
حیدرآباد۔ 26؍جنوری ( پریس نوٹ) جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی نے جلسہ میلادالنبیؐ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماہِ ربیع الاول کی بہت بڑی فضیلت ہے۔ اس ماہِ مبارک میں صاحبِ قرآن وجہ تخلیقِ کائنات کی تشریف آوری ہوئی ۔ اگر آپؐ نہ آتے تو ہمیں نہ نماز ملتی نہ قرآن‘ نہ کوئی شئے‘ حضور اکرمؐ ہی کے طفیل ہمیں ہر شئے ملی۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی صدر مجلس نے قدیم کبوتر خانہ حسینی علم میں جشن رحمتہ للعالمین ؐ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ حدیث قدسی میں آتا ہے کہ اگر محمدرسولؐ اللہ نہ ہوتے تو کائنات کا ظہور عمل میں نہیں آتا اور اللہ یہاں تک فرماتا ہے کہ اگر محمد ؐ نہ ہوتے تو میں اپنی ربوبیت کا اعلان بھی نہ کرتا۔ ایسے عظیم آقاؐ کی امت میں ہم مبعوث ہوئے یہ اللہ کا ہم پر خاص فضل و احسان ہے۔ اسلام کے فروغ میں سب سے اہم چیز عشق رسولؐ ہے۔ دنیا کے کونے کونے میں عاشقانِ رسولؐ ملیں گے۔ رسول اکرمؐ نے ارشاد فرمایا کہ تم اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتے جب تک تم مجھے اپنے ماں باپ‘ عزیز و اقربا‘ مال و دولت سے زیادہ محبوب نہ سمجھو۔ ہم اگر صحابہ کرامؓ کی زندگی دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ صحابہؓ کے رگ رگ میں عشقِ رسولؐ بسا ہوا تھا۔ اگر رسول اللہ سے سچی محبت کرنا ہے تو صحابہؓ کا عشقِ رسولؐ دیکھو۔حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ روز انہ نماز فجر سے قبل آقائے دوجہاںؐ کے حجرۂ مبارکہ کے سامنے کھڑے ہوجاتے۔ ایک مرتبہ آقائے دوجہاںؐ نے پوچھا کہ اے ابو بکر تم یہاں اس وقت کیوں کھڑے رہتے ہو ؟ تو صد یق اکبرؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ میں یہ چاہتا ہوں کہ صبح سب سے پہلے آٖپ کا دیدار کروں اسی لئے میں آپ کے انتظار میں یہاں کھڑا رہتا ہوں۔ یہ میلادالنبیؐ کے جلسوں کا مقصد لوگوں کو ہمارے نبیؐ کی تعلیمات سے واقف کروانا اور عشقِ رسولؐ مزید اجاگر کرنا ہے۔ معاشرے کی برائیو ں کو ختم کرنے کا تہیہ کرنا ہے۔ میلاد کا جشن منانا حضور اکرمؐ کی خوشنودی کا باعث ہے۔ اس ملک کے عظیم محدث حضرت علامہ شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ نے اپنی کتاب دُرّے ثمین میں اس واقعہ کو نقل کیا کہ آپ کے والد حضر ت شاہ عبدالرحیم محدث دہلوی ہر سال جشن میلاد کے موقع پر بڑے پیمانے پر کھانا کھلاتے‘ دعوت خاص و عام کا اہتمام کرتے۔ ایک مرتبہ کچھ معاشی پریشانیوں کی بناء پر صرف کچھ چنے بازار سے لاکر جشن میلاد میں تقسیم کردئیے۔ اسی رات جب سو گئے تو خواب میں ہمارے نبیؐ تشریف لائے اور ارشاد فرمایا کہ اے عبدالرحیم تم نے ہمارے میلاد کی خوشی میں جو چنے تقسیم کئے ہمیں تمہارا وہ عمل بہت پسند آیا۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ ہم اگر قرآن و سنت پر عمل کریں گے تو یقیناًسر خرو ہوں گے۔ تمام فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہوجانے کی ضرورت ہے۔ تعلیماتِ محمدیہ پر سختی سے عمل کریں گے تو



ہم ان فرقہ پرست طاقتوں کو ناکام کرسکتے ہیں۔ بیرسٹر اویسی نے نریندر مودی کو وقت کا فرعون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمان اس ملک میں متحد ہوجائیں تو اس ظالم کو کیفر کردار تک پہنچاسکتے ہیں۔ اللہ و رسول اللہ کے راستے پر چلتے ہوئے ہم اس ظالم کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور ہم حضو راکرم ؐ سے محبت کریں‘ سنتوں سے محبت کریں‘ دنیا کے فلمی اداکاروں کے پیچھے نہ جائیں‘ یہ ہمیں جہنم کی طرف لے جانے والا راستہ ہے۔ علماء و بزرگوں کی صحبت اختیار کریں۔ مولانا سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ معتمد عمومی و رکن اسمبلی چارمینار نے اپنے خطاب میں کہا کہ جتنا ہمارے رسول اکرمؐ کی سیرت طیبہ کو پیش کیا جاتا ہے کسی کی بھی سیرت کو اتنا پیش نہیں کیا جاتا۔ ساری دنیا میں سال کے 12 ماہ مختلف عنوانات سے محافل و مجالس کے ذریعہ آقائے دو جہاںؐ کی سیرت کو پیش کیاجاتا ہے تاکہ لوگوں کو سیدھا راستہ مل جائے۔ آپؐ کی سیرت مبارکہ میں انسان کے پیدائش سے موت تک ہر عمل ہمیں ملے گا۔ جو انسان اسکو اپنائے گا وہ یقیناًکامیاب رہے گا۔ مولانا سید احمدپاشاہ قادری نے مسلمانوں کو تلقین کی کہ نماز کی پابندی کریں۔ ہمارے صحابہؓ نے میدانِ جہاد میں بھی نماز کو نہیں چھوڑا۔ اپنی اولاد کو صحیح تربیت دینا چاہئے تاکہ نئی نسل ایک انقلاب لائے ۔ ذکر و استغفار کی پابندی کرنی چاہئے جو ہمارے اسلاف نے ہم کو بتایا ۔ مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری سجادہ نشین حضرت صوفی اعظمؒ نے نگرانی کی۔ مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ زرین کلاہ و دوسروں نے بھی خطاب کیا۔ جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس و ایم ایل اے چارمینار نے اپنی تقریر میں کہا کہ دین پر عمل کرنے سے دنیاو آخرت بہتر ہوجاتی ہے اور دنیا میں برکت علم دین سے ہے۔ سرکاردوعالم ؐ کی سیرت کو دنیا میں جتنا بیان کیا گیا ہے اتنا کسی کی سیرت کو نہیں بیان کیاگیا۔ دنیا میں جتنا ذکر رسول اکرم ؐ کا ہوتاہے کسی کا نہیں ہوتا۔ میلاد النبی ؐ کو ہم سب سے بڑی عید مانتے ہیں۔ عیدالفطر اور عید الاضحی سرکار دو عالم ؐ کے صدقہ میں ملی۔ انبیاء ؑ دعا کرتے تھے کہ ہم کو سرکار دو عالم ؐ کا امتی بنا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مصیبت آتی ہے قرآن کا مطالعہ کریں۔ حضور اکرم ؐ نے فرمایا نماز میرے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔ صحابہ کرامؓ نے کسی بھی حالت میں نماز ترک نہیں کیا۔ حضرت علیؓ ، حضر عمرؓ اور حضرت حسینؓ حالت نماز میں شہید ہوئے۔ ہوا پانی اور غذا کی طرح نماز بھی ضروری ہے۔ جلسہ سے مولانا سید شاہ اولیاء حسینی قادری مرتضی پاشاہ‘ مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری‘ مولانا سید آل مصطفی قادری علی پاشاہ‘ مولانا سیدشاہ ضیاء الدین‘مولانا سید قادر محی الدین جنیدپاشاہ ‘جناب سید سہیل قادری محمود قادری نے بھی مخاطب کیا۔ کمسن بچوں نے نعت شریف سنائی۔ آخرمیں جناب محمد قدوس علی نے شکریہ ادا کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.